محرم الحرام کی آمد پر جمہوریہ کانگو میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مبلغین کی باہمی نشست

  • News Code : 855738
  • Source : ابنا خصوصی
امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کی آمد پر جمہوریہ کانگو میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مبلغین نے ایک باہمی نشست کا انعقاد کیا جس میں ایام محرم میں تبلیغی امور کی انجام دہی میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کی آمد پر جمہوریہ کانگو میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مبلغین نے ایک باہمی نشست کا انعقاد کیا جس میں ایام محرم میں تبلیغی امور کی انجام دہی میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس نشست میں اسمبلی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید محمد ذوالفقاری نے جمہوریہ کانگو کے مختلف علاقوں میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دینے والے مبلغین کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلنے والے افراد قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ عاشورہ کو زندہ رکھنا اور اس کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن پیغام عاشورہ اسلامی وحدت اور ہمدلی کے ساتھ انجام پانا چاہیے جو خود عاشورہ کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔


اس نشست میں شرکت کرنے والے دیگر مبلغین نے بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی طرح پیغام عاشورہ کو ہر عام و خاص تک پہنچانے کی سنگین ذمہ اٹھاتے ہوئے اس راہ میں وہ اپنی تمام سعی و تلاش کو بروئے کار لائیں گے۔
نشست میں شرکت کرنے والوں کے درمیان کتاب تعلیمات عاشورہ کو تقسیم کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram