اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے

شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا+ پوسٹر

  • News Code : 853680
  • Source : ابنا خصوصی
سید الشہداء مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کے آستانے میں حرم اہل بیت(ع) کے دفاع میں شہید ہونے والے دینی طالب علموں کی یاد میں ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کے زیر عنوان ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سید الشہداء مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کے آستانے میں حرم اہل بیت(ع) کے دفاع میں شہید ہونے والے دینی طالب علموں کی یاد میں ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کے زیر عنوان ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ تقریب جو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے علاوہ دیگر اداروں کے باہمی تعاون سے ۱۷ ستمبر ۲۰۱۷ بروز اتوار کو بعد نماز مغربین حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) قم میں منعقد کی جائے گی اس میں مراجع عظام، علماء کرام اور دیگر مومنین کی شرکت متوقع ہے۔


یہ تقریب جو شہید محسن حججی کے چہلم کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے اس میں ان تمام مدافع حرم شہیدوں کی یاد کو تازہ کیا جائے گا جنہوں نے پہلے کئی سال حوزہ ہائے علمیہ میں تعلیمات اہل بیت(ع) کے حصول اور انہیں عام کرنے میں مجاہدت کی پھر ضرورت پڑنے پر حرم اہل بیت(ع) کا دفاع کرنے کے لیے میدان جہاد کا رخ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دنیا اور عقبیٰ میں سربلندی اور سرفرازی حاصل کر لی۔

اگر چہ احادیث معصومین(ع) کے مطابق علماء کے قلم کی سیاہی شہیدوں کے خون پر فوقیت رکھتی ہے لیکن کیا کہنے ان علماء کے جن کا قلم بھی شہید پرور رہا ہو اور جن کا عمل بھی سرمشق شہادت بن جائے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے حوزہ ہائے علمیہ کے ۴۰ سے زائد طالب علموں نے تاہم عراق و شام میں جام شہادت نوش کر کے مدافع حرم شہداء کی صف میں اپنا نام شامل کر لیا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram