اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کی جانب سے

یوم القدس کے موقع پر دوسرے بین الاقوامی کارٹون فسیٹیول کے انعقاد کا اعلان+ نفیس انعامات

ماہ مبارک رمضان کی آمد پر اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی (ابنا) نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے دوسرا انٹرنیشنل کارٹون فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماہ مبارک رمضان کی آمد پر اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی (ابنا) نے ملت فلسطین کی حمایت کمیٹی، بین الاقوامی قدس نیوز ایجنسی اور اسلامی فنون کی جامع ویب سائٹ کے تعاون سے دوسرا انٹرنیشنل کارٹون فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس عالمی فیسٹیول کا عنوان ’’قدس فلسطین کا دائمی دار الحکومت‘‘ ہے۔
اعلانیہ کا ترجمہ درج ذیل ہے:


ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

عالمی یوم القدس کا دوسرا بین الاقوامی کارٹون مقابلہ؛

قدس؛ فلسطین کا دائمی دار الحکومت کے زیر عنوان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بسمہ تعالی
یوم قدس یوم اسلام ہے: امام خمینی رح
"عالمی یوم القدس دشمنان اسلام کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کے سامنے امت اسلامی کے احتحاج و مزاحمت کا دن ہے"۔
رہبر انقلاب اسلامی، حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای
(13 اکتوبر 2006)


ماہ مبارک رمضان سنہ 1439 ہجری قمری اور عالمی یوم القدس کے موقع پر "اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا"، "فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کمیٹی"، "جامع اسلامی آرٹ ویب سائٹ"  اور قدس نیوز ایجنسی۔ قدسنا۔ کے تعاون سے عالمی یوم القدس کے دوسرے بین الاقوامی کارٹون میلے کا اہتمام کررہی ہے۔
یہ فیسٹیول جو ٹرمپ کے امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کے تازہ جرم کے ساتھ جڑا ہوا ہے، قدس فلسطین کا دائمی دار الحکومت ہے کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے اور دنیا بھر کے کارٹونسٹ اس مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔

ضوابط:

1۔ ہر کارٹونسٹ زیادہ سے زیادہ چار فن پارے مقابلے میں بھجوا سکتا ہے۔
2۔ ہر فن پارے کا سائز A4 فارمیٹ jpg اور ریزالوشن 300 dpi ہونا چاہئے۔
3۔ فن پارے تخلیق کرنے کے لئے کسی بھی تکنیک کا انتخاب آزاد ہے۔
4۔ فن پارے، ذیل کے نمونے کے مطابق، اور ان کے نام انگریزی میں ہونے چاہئے۔
تخلیق کار کا نام اور خاندانی نام ـ فن پارے کا نمبر شمار ـ ٹیلی فون نمبر
جیسے: Amir Amiri-01-09120000000.jpg

5۔ فن پارے، مقابلے میں شرکت کا فارم، قومی کارڈ کی نقل (صرف ایرانیوں کے لئے) یا پاسپورٹ کی نقل (غیر ملکیوں کے لئے)، "میلے کے ایمیل پتے پر منسلک فائل کے طور پر" یا "کمپیکٹ ڈسک (سی ڈی) کی شکل میں سیکریٹری ایٹ کے پتے پر" ارسال ہونے چاہئے۔
6۔ سیکریٹری ایٹ، صرف اس شخص کو تخلیق کار کے طور پر پہچانے گا جو انہیں ارسال کرے گا، اور اگر ثابت ہوجائے کہ فن پارے کا تعلق کسی اور سے ہے، تو وہ فن پارہ میلے سے حذف کیا جائے گا۔
7۔ کارٹون تازہ اور نیا ہونا چاہئے جو اس سے قبل کسی میلے میں شرکت کے لئے نہ پیش کیا گیا ہو۔ اس شرط کی عدم رعایت کی صورت میں فن پارے کو مقابلے میں شریک نہیں کیا جائے گا اور ممکنہ انعام واپس لیا جائے گا۔
8۔ میلے میں پیش کئے جانے والے کارٹونوں کے استعمال کا بہرکیفیت، سیکریٹری ایٹ کے لئے محفوظ ہے۔
9۔ میلے کا سیکریٹری ایٹ فن پارے شرکاء کو واپس نہیں لوٹائے گا۔
10۔ تمام شرکاء کو میلے میں شرکت کا سرٹیفیکیٹ عطا کیا جائے گا۔
11۔ فن پارے بھیجنا، متذکرہ ضوابط کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔

انعامات:
رتبۂ اول: اعزازی ڈپلومہ بمع 1500 یورو نقد انعام۔

دوسرا رتبہ: اعزازی ڈپلومہ بمع 1250 یورو۔

تیسرا رتبہ: اعزازی ڈپلومہ بمع 1000 یورو۔

 فن پاروں کی ترسیل:
فن پارے ارسال کرنے کی مدت:

سیکریٹری ایٹ میں فن پاروں کی وصولی کی زيادہ سے زيادہ مدت 20 جون 2018 تک ہے۔

ارسال کی کیفیت:

شرکاء برقی پتے(ایمیل) نیز ڈاک کے ذریعے اپنے فن پارے بھجوا سکتے ہیں:

 

برقی پتہ icfoaqd@gmail.com یا
http://cartoon.islamicartz.com/profile/fa
 

ڈاک پتہ: ایران، قم، بلوار جمهوری اسلامی، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، دوسری منزل، جامع اسلامی آرٹ ویب سائٹ، قدس کارٹون و پوسٹر کارٹن۔

 سیکریٹری ایٹ سے رابطہ:

 

فون:  32131250-25-98+
 

فیکس: 32131250-25-98+

 

ایس ایم ایس نمبر: 30006954

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram