برما کے مسلمانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے!

تہران میں مقیم آذربائیجان کے علماء کی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ سے ملاقات

  • News Code : 852694
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

ایران کے دار الحکومت تہران میں مقیم آذربائیجان کے علماء اور فضلاء نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ شبستری سے ملاقات کر کے آذربائیجان میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دار الحکومت تہران میں مقیم آذربائیجان کے علماء اور فضلاء نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ شبستری سے ملاقات کر کے آذربائیجان میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
اس ملاقات میں آیت اللہ محسن شبستری نے لوگوں کی ہدایت کی راہ میں علماء کے بے مثال کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سماج اور معاشرے میں معنوی سکون علماء کی خالصانہ کاوشوں کا نتیجہ شمار کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے پیغمبر اکرم (ص) کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم(ص) نے امیر المومنین (ع) کو یمن میں تبلیغ کے لیے بھیجتے وقت فرمایا: «و ايمُ اللّه ِ لَأن يَهدي الله على يَدَيكَ رجُلاً خَيرٌ لَكَ مِمّا طَلَعَت علَيهِ الشَّمسُ و غَرَبَت، و لَكَ وَلاؤهُ»  یعنی؛ اگر خداوند عالم تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کی ہدایت کر دے تو یہ بہتر ہے ہر اس چیز سے جس پر سورج چمکتا اور غروب ہوتا ہے، اور تم ہدایت پانے والے شخص پر ولایت رکھتے ہو۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ نے مزید کہا: یہ حدیث معاشرے میں علماء کے عظیم کردار کی عکاسی کرتی ہے کہ جو امیر المومنین(ع) کی پیروی کے ساتھ کس قدر سماج میں موثر ثابت ہوتا ہے۔
آیت اللہ مجتہد شبستری نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے ولایت کے سلسلے میں ایک روایت نقل کرتے ہوئے کہا: ایک شخص امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں شرفیاب ہوا، امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا: تمہاری نظر میں ولایت کیا ہے؟ اس شخص نے عرض کیا: میں آپ کی ولایت کو جو کچھ زمین میں ہے اس سے بالاتر جانتا ہوں۔ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: تم نے ہمارے حق میں جفا کی ہے۔ اس لیے کہ تم نے ہمارے ولایت کو دنیا سے موازنہ کیا ہے جبکہ ہماری ولایت دنیا اور آخرت کی سعادت کا باعث ہے‘‘۔
انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی(رہ) کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی(رہ) نے ولایت فقیہ کی برکتوں سے ایران کو بدل دیا اور انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا جو آج رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی حکمت و تدبیر سے جاری و ساری ہے۔
آیت اللہ شبستری نے عالم اسلام کی مشکلات کو ذکر کرتے ہوئے کہا: برما کے چھے ملین(ساٹھ لاکھ) مسلمان بدھسٹوں کے ظلم و تشدد کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ۲ ملین مسلمان گھر بار چھوڑ کر ہجرت کر گئے ہیں۔ ان ظالم حکمرانوں نے تاحال ۲۰ ہزار گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے اور لوگوں کو درختوں پر میخوں کے ذریعے گھاڑ کر زندہ زندہ جلایا جاتا ہے۔
انہوں نے عصر حاضر میں جاری ثقافتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر اسلام سے لے کر آج تک جتنی ثقافتی یلغار عصر حاضر میں ہو رہی ہے اتنی کبھی نہیں ہوئی، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو اہل بیت(ع) کی تعلیمات سے آگاہ کرائیں، اور ان تک موجودہ طریقوں اور نئی ٹیکنالوجی سے معارف اہل بیت(ع) پہنچانے کی کوشش کریں۔

 

واضح رہے کہ آیت اللہ مجتہد شبستری نے ۲۲ سال آذر بائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ کی حیثیت سے دینی خدمات پیش کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

برما کے مسلمانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے!

تہران میں مقیم آذربائیجان کے علماء کی آیت اللہ مجتہد شبستری سے ملاقات

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں مقیم آذربائیجان کے علماء اور فضلاء نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ شبستری سے ملاقات کر کے آذربائیجان میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں آیت اللہ محسن شبستری نے لوگوں کی ہدایت کی راہ میں علماء کے بے نظیر کردار کو بیان کرتے ہوئے کہ سماج میں معنوی سکون علماء کی خالصانہ کوششوں کا نتیجہ شمار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے پیغمبر اکرم (ص) کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم(ص) نے امیر المومنین (ع) کو یمن میں تبلیغ کے لیے بھیجتے ہوئے فرمایا: «و ايمُ اللّه ِ لَأن يَهدي الله على يَدَيكَ رجُلاً خَيرٌ لَكَ مِمّا طَلَعَت علَيهِ الشَّمسُ و غَرَبَت، و لَكَ وَلاؤهُ»  یعنی؛ اگر خداوند عالم تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کی ہدایت کر دے تو یہ بہتر ہے ہر اس چیز سے جس پر سورج چمکتا اور غروب کرتا ہے، اور تم ہدایت پانے والے شخص پر ولایت رکھتے ہو۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ نے مزید کہا: یہ حدیث علماء کے علماء کے عظیم کردار کی عکاسی کرتی ہے کہ جو امیر المومنین کی پیروی کے ساتھ کس قدر سماج میں موثر ثابت ہو گا۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے ولایت کے سلسلے میں ایک روایت نقل کرتے ہوئے کہا: ایک شخص امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں شرفیاب ہوا، امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا: تمہارے نظر میں ولایت کیا ہے؟ اس شخص نے عرض کیا: آپ کی ولایت کو جو کچھ زمین میں ہے اس سے بالاتر جانتا ہوں۔ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: تم نے ہمارے حق میں ظلم کیا ہے۔ اس لیے کہ تم نے ہمارے ولایت کو دنیا سے موازنہ کیا ہے۔ جبکہ ہماری ولایت دنیا اور آخرت کی سعادت کا باعث ہے‘‘۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی(رہ) کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی(رہ) نے ولایت فقیہ کی برکتوں سے ایران کو بدل دیا اور انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا جو آج رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی حکمت و تدبیر سے جاری و ساری ہے۔

آیت اللہ شبستری نے عالم اسلام کی مشکلات کو ذکر کرتے ہوئے کہا: برما کے چھے ملین مسلمان بدھسٹوں کے ظلم و تشدد کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ۲ ملین مسلمان گھر بار چھوڑ کر ہجرت کر گئے ہیں۔ ان ظالم حکمرانوں نے تاحال ۲۰ ہزار گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے اورلوگوں کو درختوں پر میخیں گھاڑ کر زندہ زندہ جلا دیا ہے۔

انہوں نے عصر حاضر میں جاری ثقافتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر اسلام سے لے کر آج تک جتنی ثقافتی یلغار عصر حاضر میں ہے اتنی کبھی نہیں ہوئی، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو اہل بیت(ع) کی تعلیمات سے آگاہ کرائیں، اور ان تک موجودہ طریقوں اور ٹکنیک سے معارف اہل بیت(ع) پہنچائے جائیں۔


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram