اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں

برسلز میں حضرت زہرا(س) کے یوم ولادت پر جشن کا انعقاد+ تصاویر

برسلز میں حضرت زہرا(س) کے یوم ولادت پر جشن کا انعقاد+ تصاویر

حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کی موجودگی میں برسلز کے اسلام مرکز امام رضا(ع) میں جشن فاطمہ زہرا(ع) کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں برسلز کے اسلامی مرکز امام رضا(ع) میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایک جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے خطاب کرتے ہوئے جناب زہرا(ع) کی سیرت طیبہ کے بعض گوشوں کی طرف اشارہ کیا اور آپ کو تمام مسلمان مرد و زن کے لیے دائمی نمونہ عمل قرار دیا۔
انہوں نے اس محفل میں موجود افراد کو اسلامی قوانین کے زیر سایہ پاکیزہ زندگی گزارنے کی نصیحت بھی کی۔
پروگرام کے آخر میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی امامت میں نماز جماعت بھی ادا کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram