اہل بیت(ع) عالمی اسملبی کے سیکرٹری جنرل کا زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ+ تصاویر

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے ایران کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کر کے زلزلے میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے ایران کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کر کے زلزلے میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کی۔
انہوں نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ امام خمینی (رہ) ہسپتال میں حاضر ہو کر زخمیوں کے علاج و معالجہ کا قریب سے جائزہ لیا اور ڈاکٹروں سے اس بارے میں گفتگو کی۔
زلزلہ سے متاثر ہوئے افراد نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی ان کے تئیں خاص توجہات کی قدردانی کی اور آپ سے دعا کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں آئے گزشتہ ہفتے زلزلے کے نتیجہ میں ۴۳۶ سے زائد افراد جانبحق اور ۹۳۸۸ افراد زخمی ہوئے جبکہ انتہائی مالی نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram