اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا سید حسن نصر اللہ کو تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا سید حسن نصر اللہ کو تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کو ایک تعزیتی پیغام کے ذریعے ان کے ابو الزوجہ کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
إِنَّا لله وَإِنّا إِلَیهِ رَاجعُون
برادر گرامی حضرت حجت الاسلام و المسلین جناب سید حسن نصرالله دام عزه العالی
رکن مجلس اعلیٰ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
و سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان
 آپ کے ابوالزوجہ مرحوم مصطفیٰ یاسین کی رحلت کے پرملال موقع پر آپ کو تسلیت عرض کرتے ہیں۔ اور خداوند متعال سے مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت اور آپ، آپ کی زوجہ محترمہ نیز پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔
محمد حسن اختری
سیکرٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram