داعش کی نابودی پر

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا جنرل قاسم سلیمانی کو تہنیتی پیغام

  • News Code : 869111
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

بارگاہ الہی میں سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے اس عظیم فتح الفتوح کو آپ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق و شام میں بدنام زمانہ تکفیری ٹولے داعش کی بھاری شکست اور مزاحمتی قوتوں کی عظیم کامیابی کے بعد اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بٹالین کے کمانڈر ان چیف قاسم سلیمانی کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
اس تہنیتی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
للهِ الأمرُ مِن قَبلُ و مِن بَعدُ و يَومَئِذٍ يَفرَحُ المُؤمِنُون؛ بِنَصرِ اللهِ يَنصُرُ مَن يَشَاءُ و هُوَ العَزیزُ الرَّحيم. (روم، 4 و 5)
(اللہ ہی کے لئے اول و آخر ہر زمانے کا اختیار ہے اور اسی دن صاحبان ایمان خوشی منائیں گے اللہ کی نصرت اور مدد کے سہارے کہ وہ جس کی امداد چاہتا ہے کردیتا ہے اور وہ صاحب عزت بھی ہے اور مہربان بھی)

برادر ارجمند جناب الحاج قاسم سلیمانی دام عزہ
قدس فورس کے کمانڈر ان چیف
سلام علیکم
انتہائی خوشی اور افتخار کا مقام ہے کہ دھشتگرد اور تکفیری ٹولیوں منجملہ ’’ خونخوار تکفیری ٹولی داعش‘‘ کہ جو وہابی تکفیری تفکر، آل سعود، آل یہود اور دیگر تشدد پسندانہ شیطانوں کی مالی حمایت اور امریکہ، برطانیہ، صہیونی ریاست اور اس کے اتحادیوں کی اسلحہ جاتی پشت پناہی کے ساتھ چھے سال علاقے میں طغیان گری اور خون خرابے میں مصروف تھے کی نابودی اور ’’اصلاح اور مزاحمت کی قوتوں‘‘ کی ’’دھشتگرد اور باطل طاقتوں‘‘ پر عظیم کامیابی کا جشن ماہ ربیع الاول کے مبارک ایام میں منا رہے ہیں۔
بے شک یہ نصرتِ عظیم رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی حکیمانہ تدبیروں اور دقیق حمایتوں کی مرہون منت ہے جو باعث بنیں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، عراق اور شام کی فوج، حشد الشعبی، حزب اللہ لبنان، افغانستان اور پاکستان کے فی سبیل اللہ مجاہدوں کی چھے سالہ مسلسل جانفشانیوں اور مجاہدتوں نے تکفیری ٹولے داعش کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا اور حرم اہل بیت اور ان کے پیروکاروں کے لئے امن و سکون کی فضا فراہم کر دی۔
اس درمیان آپ کی بابصیرت، شجاعانہ اور مدبرانہ کاوشیں ہیں جنہوں نے اس کے علاوہ کہ عالمی استکبار کو مایوس کر دیا تکفیری دھشتگردوں کو بھاری شکست سے دوچار کر کے نابود کر دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی شہید پرور قوم کو سربلندی اور سرفرازی عطا کی۔
اللہ کا یہ سچا وعدہ جو ان صاحبان ایمان کے لیے ہے جو ظالموں کے مقابلے میں اللہ کی قدرت پر ایمان رکھتے ہیں، محقق ہو گیا: "و قَد مَکَرُوا مَکرَهُم وَ عِندَ اللَّهِ مَکرُهُم وَ إن کانَ مَکرُهُم لِتَزُولَ مِنهُ الجِبال؛ فَلا تَحسَبَنَّ اللَّهَ مُخلِفَ وَعدِهِ رُسُلَهُ إنَّ اللَّهَ عَزیزٌ ذُو انتِقام". (ابراهیم، 46 و 47) ( اور ان لوگوں نے اپنا سارا مکر صرف کر دیا اور خدا کی نگاہ میں ان کا سارا مکر ہے اگر چہ ان کا مکر ایسا کہ اس سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جائیں۔ تو خبردار تم یہ خیال بھی نہ کرنا کہ خدا اپنے رسولوں سے کئے ہوئے وعدہ کی خلاف ورزی کرے گا اللہ سب پر غالب اور بڑا انتقام لینے والا ہے)۔
بارگاہ الہی میں سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے اس عظیم فتح الفتوح کو آپ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں نیز مختلف ملکوں کے مدافع حرم عزیز شہیدوں کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے انکے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ ان کی امانتوں کی حفاظت میں ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔

با احترام
محمد حسن اختری
سیکرٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram