اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا آیت اللہ راستی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

  • News Code : 855986
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور مجلس خبرگان کے سابق رکن آیت اللہ شیخ حسین راستی کاشانی کی رحلت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل محمد حسن اختری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی(رہ) کے ساتھی اور رہبر انقلاب اسلامی کے یار و مددگار آیت اللہ شیخ حسین راستی کاشانی کی رحلت باعث رنج و الم ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور مجلس خبرگان کے سابق رکن آیت اللہ شیخ حسین راستی کاشانی کی رحلت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل محمد حسن اختری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی(رہ) کے ساتھی اور رہبر انقلاب اسلامی کے یار و مددگار آیت اللہ شیخ حسین راستی کاشانی کی رحلت باعث رنج و الم ہوئی ہے۔
انہوں نے نجف اشرف میں آیت اللہ راستی کاشانی کی شاگردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے اور بعد, مرحوم کی علمی اور ثقافتی سرگرمیاں، امام راحل کی تحریک انقلاب کے فروغ میں بہت موثر تھیں۔
اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا مرحوم کے فرزند کے نام تعزیتی پیغام کا مکمل ترجمہ:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 جناب حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ علی راستی کاشانی دام عزه العالی
فقیہ مجاہد، امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کے یار و مددگار حضرت آیت اللہ شیخ حسین راستی کاشانی کی رحلت پر تعزیت عرض کرتا ہوں۔
بندہ حقیر کو نجف اشرف میں مرحوم کے دروس میں تلمذ کا موقع نصیب ہوا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے اور بعد کئی سالوں تک ان کی اسلام، مکتب تشیع اور امام راحل کی تحریک کی بالادستی کی راہ میں علمی اور ثقافتی جد و جہد کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
ایران اور عراق کے حوزہ ہائے علمیہ میں بے بہا فقہی اور تعلیمی سرگرمیاں جیسے اعلیٰ سطح میں تدریس، امام کے دفتر میں سوالات و جوابات کے فرائض کی انجام دہی، اجتہاد کی صلاحیت پرکھنے والی کمیٹی میں شمولیت، حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل میں امام کی نمائندگی، نیز جامعہ مدرسین اور مجلس خبرگان رہبری میں رکنیت وہ اہم ذمہ داریاں تھیں جو انہوں نے اپنے دوش پر اٹھائیں۔
اس کے علاوہ، اسلامی معاشرے کے تئیں ان کی خالصانہ خدمات، ان کا اخلاق، تواضع و انکساری، پاکیزگی نفس ان کے لئے جاودانی زاد سفر اور آپ کے لیے بے نظیر افتخار قرار پائیں گی۔
ہم اس غمناک نقصان پر امام زمانہ عج اللہ تعالی فی فرجہ ، رہبر انقلاب، مراجع عظام، حوزہ ہائے علمیہ، مرحوم کے شاگردوں اہل خانہ اور دوست و احباب کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں مرحوم کے لیے مغفرت اور ائمہ طاہرین کے قرب و جوار کی دعا مانگتے ہیں اور آپ کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی تمنیٰ کرتے ہیں۔
و انا لله و انا الیه راجعون

محمدحسن اختری

۲۳،۹،۲۰۱۷

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram