اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے جرمنی میں غدیر کانفرنس کا انعقاد+ تصاویر

  • News Code : 855450
  • Source : ابنا خصوصی
جرمنی کی ریاست ڈیسیسڈورف کے اسلامی مرکز امام علی علیہ السلام میں عید غدیر کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کی ریاست ڈوسیلڈرف(Duesseldorf) کے اسلامی مرکز امام علی علیہ السلام میں عید غدیر کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ سنی مسلمانوں کے علاوہ عیسائیوں نے بھی شرکت کی۔
یہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس جو ’’غدیر، اخوت اور بھائی چارہ کا پیغام‘‘ کے عنوان سے جرمنی میں منعقد ہوئی اس میں ایران، نیدرلینڈز، بیلجیم، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور جارجیا کے مہمانوں نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد برما، یمن، بحرین، شام، عراق، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں جاری نہتے مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خلاف چارہ جوئی کرنا اور غدیر کے پلیٹ فارم سے دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ اسلام امن و شانتی اور اخوت و بھائی چارہ کا دین ہے انتہا پسندی اور تشدد گرائی بیرونی ایجنسیوں کے ذریعے اسلامی ممالک میں وجود میں لائی جاتی ہے جس کا مقصد دین اسلام کا حقیقی چہرہ مسخ کرنا ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram