اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا جنوبی افریقہ کی شیعہ مسجد پر حملہ کے خلاف مذمتی بیان

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا جنوبی افریقہ کی شیعہ مسجد پر حملہ کے خلاف مذمتی بیان

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے جنوبی افریقہ کی مسجد امام حسین (ع) پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار افراد سے اس سانحے کے عاملین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کی مسجد امام حسین علیہ السلام پر دھشتگردانہ حملے اور تین افراد کو شہید اور زخمی نیز مسجد کی لائبریری کو نذر آتش کرنے کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ تکفیری دھشتگروں نے اللہ کے گھر اور آل عبا کی پانچویں ہستی امام حسین (ع) کے نام کی مسجد پر دھشتگردانہ حملہ کر کے ایک مرتبہ پھر یزیدی کردار پیش کیا اور اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کو خون میں نہلا دیا گویا مظلومیت اور شہادت علی (ع) اور حسین(ع) کے چاہنے والوں کی میراث ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی جنوبی افریقہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اس دردناک سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت اور ذمہ دار افراد سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس جنایت کے عاملین کی چھان بین کر کے انہیں انکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آیندہ اس طرح کے خونی حملوں کا سدباب کیا جا سکے اورتکفیری دھشتگردوں کو اس ملک میں دھندنانے اور جرائم پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram