اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ میر حسین صادقی پروانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

  • News Code : 815871
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

اسمبلی کے بیان میں آیا ہے کہ مرحوم آیت اللہ میر حسین صادقی پروانی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن اور مجلس سنا میں لوگوں کے نمائندے کی حیثیت سے بے بہا دینی و سماجی خدمات پیش کیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے افغانستان کے بزرگ عالم دین آیت اللہ میر حسین صادقی پروانی کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اس ملک کے عوام و خواص کو تسلیت پیش کی اور مرحوم کی دینی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے اجر و ثواب کی دعا کی ہے۔

اسمبلی کے بیان میں آیا ہے کہ مرحوم آیت اللہ میر حسین صادقی پروانی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن اور مجلس سنا میں لوگوں کے نمائندے کی حیثیت سے بے بہا دینی و سماجی خدمات پیش کیں۔

اس بیان میں ہے کہ مرحوم نے تنظیم نصر اور حزب وحدت اسلامی کو وجود میں لاکر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی شخصیت ہر دل عزیز تھی وہ افغانستان کے لوگوں کے لیے دلسوز تھے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں تھے ان کا فقدان یقینا افغانستان کے مسلمانوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲
 


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram