اہل بیت(ع) اسلامی کالج کی افتتاحی تقریب سے آقائے اختری کا خطاب

اہل البیت(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کا مقصد اسلامی تعلیمات کے متخصص افراد کو تربیت کرنا ہے:آقائے اختری

  • News Code : 842609
  • Source : ابنا خصوصی
انہوں نے کہا یہ یونیورسٹی صدر جمہوریہ ڈاکٹر روحانی کی رضامندی سے ایک بین الاقوامی یونیورسٹی میں تبدیل ہو چکی ہے اور انشاء اللہ وزارت تعلیم کے تعاون سے مزید ترقی کے منازل کو طے کرے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سنیچر کو قم میں اہل البیت(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی سے وابستہ اسلامی کالج کا افتتاح کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے شہر مقدس قم میں اہل البیت(ع) کالج کے افتتاح کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر مقدس قم کو یہ افتخار حاصل ہے کہ اس نے کئی عظیم عالم اور دانشور ہستیاں پیدا کر کے دنیا کے حوالے کی ہیں اہل بیت(ع) کالج بھی اس معنوی اور علمی فضا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسی مقصد کی طرف گامزن رہے گا۔
انہوں نے اہل البیت (ع) یونیورسٹی کے بانیاں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: یہ یونیورسٹی اسی روز سے جس روز آیت اللہ مصباح یزدی کی سرپرستی میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کے توسط سے تاسیس ہوئی اسی مقصد کی خاطر معرض وجود میں لائی گئی کہ اس میں ایسے دروس پڑھائے جائیں جو دنیا کی یونیورسٹیوں میں نہیں پائے جاتے خاص طور پر شیعہ شناسی، اسلام شناسی، عرفان اور کلام وغیرہ تاکہ ان دروس سے آشنا ہو کر طلاب جب واپس اپنے ممالک میں جائیں تو شیعت اور اسلام کی نشر و اشاعت کر سکیں۔
انہوں نے کہا یہ یونیورسٹی صدر جمہوریہ ڈاکٹر روحانی کی رضامندی سے ایک بین الاقوامی یونیورسٹی میں تبدیل ہو چکی ہے اور انشاء اللہ وزارت تعلیم کے تعاون سے مزید ترقی کے منازل کو طے کرے گی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ۱۰ ہزار طلبہ کو مختلف ممالک سے اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی گنجائش فراہم کی جائے گی تاکہ وہ یہاں پر اسلامی تعلیمات سے آشنا ہو کر دنیا میں اسلام کو درپیش چیلنجیز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔





 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram