انقلاب اسلامی کے آئیڈیل اہل بیت اطہار(ع) ہیں/ حجۃ الاسلام اختری امام خمینی(رہ) کے قدیمی ساتھیوں میں سے ہیں: حسن خمینی

انقلاب اسلامی کے آئیڈیل اہل بیت اطہار(ع) ہیں/ حجۃ الاسلام اختری امام خمینی(رہ) کے قدیمی ساتھیوں میں سے ہیں: حسن خمینی

حسن خمینی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا اس مقام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری امام (رہ) کے اس زمانے کے ساتھیوں میں سے ہیں جب امام نجف اشرف میں ہوا کرتے تھے اور اس روز سے آج تک اپنی وفاداری پر باقی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل اور عہدیداروں نے حرم امام خمینی(رہ) میں حاضر ہو کر بانی انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی جبکہ حرم کے متولی اور امام خمینی(رہ) کے پوتے حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی سے بھی ملاقات کی۔

حسن خمینی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا اس مقام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری امام (رہ) کے اس زمانے کے ساتھیوں میں سے ہیں جب امام نجف اشرف میں ہوا کرتے تھے اور اس روز سے آج تک اپنی وفاداری پر باقی ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی دنیا کے دوسرے انقلابوں سے بالکل الگ ہے کہا: انقلاب اسلامی کا ایک نکتہ امتیاز، اس انقلاب کے پیشوا ہیں۔ یہ بہت اہم بات ہے کہ انقلاب کی رہبری کرنے والے کون افراد ہیں تاکہ لوگ ان افراد کو اس نہضت اور تحریک میں اپنا نمونہ عمل قرار دیں۔ کسی انقلابی شخصیت کو اپنا نمونہ عمل قرار دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انسان کوشش کرتا ہے دھیرے دھیرے خود کو اس کے کردار کے سانچے میں ڈھالے جیسا کہ اگر کوئی شخص کسی ہیرو کو اپنی آئیڈیل سمجھتا ہے تو اپنا ظاہر و باطن اور طور طریقہ اس کی طرح بنانے کی کوشش کرتا ہے یا اگر کوئی کسی خطیب کو دوست رکھتا ہے تو دھیرے دھیرے اسی کی طرح گفتگو کرنے لگتا ہے۔

حرم امام خمینی (رہ) کے متولی نے آئیڈیل کے انتخاب کو تربیت کی شرط قرار دیتے ہوئے کہا: اگر ہم کسی شخص کے لیے کوئی اچھا نمونہ عمل پیش کریں تو تربیتی اعتبار سے وہ اس کے جیسا بننے کی کوشش کرے گا۔ آئیڈیل تربیت میں انتہائی موثر ذریعہ ہے۔ دنیا کا ہر انقلاب ایک خاص آئیڈیل کا حامل ہے فرانس کا انقلاب، روس کا انقلاب اور دیگر انقلاب سب کے یہاں کچھ انقلابی آئیڈیل موجود رہے ہیں۔ لیکن اسلامی انقلاب ایران کا آئیڈیل اہل بیت اطہار(ع) ہیں۔ لہذا اس انقلاب کے پیروکار کوشش کرتے ہیں ان کے نقش قدم پر چلیں۔ ایران کے اسلامی انقلاب نے امیر المومنین (ع) اور سید الشہدا(ع) کو بطور نمونہ پیش کیا ہے خواتین کے لیے حضرت زہرا(س) کو آئیڈیل پیش کیا ہے اسلامی انقلاب نے محرم ،صفر اور عزاداری کو نمونہ عمل بنایا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی نے مزید کہا: حقیقت سید الشہداء سے انقلاب اور دفاع مقدس وجود میں آتا ہے اور یہی مذہب اہل بیت(ع) کا احیاء ہے۔ جب ہمارا نمونہ عمل سید الشہدا(ع) ہوں گے، شہادت اور اہل بیت(ع) ہوں گے تو اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس ان سے وجود میں آئے گا اور لوگ شوق شہادت میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔

................

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram