شمالی کوریا پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس

شمالی کوریا پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس

شمالی کوریا نے مزید پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہونے جاہ رہی ہے ۔ امریکا نے میزائل اور جوہری تجربے کے بعد شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگوانے کے لیے6 ستمبر کو سلامتی کونسل میں قرار داد جمع کرائی تھی، جس پر ووٹنگ کی جائے گی۔ قرارداد کی منظوری کے لیے تمام 9 ارکان کی جانب سے حمایت میں ووٹ درکار ہوں گے۔

ادھر شمالی کوریا نے مزید پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے چند روز قبل ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا، جس کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساحل سے چند میل کے فاصلے پر فوجی دفاعی مشقیں کیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کا رویہ بہت بُرا ہے اسے روکنا ہوگا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram