نا‏ئیجیریا کی عدالت کا اسلامی تحریک کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

نا‏ئیجیریا کی عدالت کا اسلامی تحریک کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

نائیجیریا کے صوبہ کادونا کی عدالت نے تحریک اسلامی کے ان اسّی رہنماؤں اور کارکنوں کو جن پر فوجی قافلے پر حملے کا بے بنیاد الزام تھا مقدمے کی سماعت کے دوران رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ کادونا کی عدالت نے تحریک اسلامی کے ان اسّی رہنماؤں اور کارکنوں کو جن پر فوجی قافلے پر حملے کا بے بنیاد الزام تھا مقدمے کی سماعت کے دوران رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

تحریک اسلامی کے کارکنوں کے وکیل صفائی نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کا اثر تحریک اسلامی کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے کیس پر بھی مرتب ہوسکتا ہے۔

نائیجیریا کی عدالت نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا حکم دے رکھا ہے اس کے بعد بھی نائیجیریا کی فوج اور حکومت انہیں رہا کرنے سے گریز کررہی ہے۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram