نائیجیریا میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

نائیجیریا میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

نائیجیریا میں چرچ سے واپس آنے والے عیسائیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں چرچ سے واپس آنے والے عیسائیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک مقتول کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق چرچ میں ہونے والی تقریب کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔فائرنگ کا یہ واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 12 افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram