نائیجیریا؛ مسجد میں دھماکہ، 60 نمازی جانبحق اور متعدد زخمی

نائیجیریا؛ مسجد میں دھماکہ، 60 نمازی جانبحق اور متعدد زخمی

شمالی نائیجیریا کی ریاست عداموا کی مسجد میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 60 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کا گڑھ کہلائے جانے والے علاقے موبی بور کی مقامی مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہے جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی جاں بحق ہوئے ہیں۔

 ریاستی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دو دھماکے کیے گئے، پہلا دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور جب نمازی افراتفری کے عالم میں جان بچا کر باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔
حکام نے ابتدائی طور پر دھماکوں میں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نوعمر لڑکے کو خودکش جیکٹ پہنے مسجد کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور مسجد کی چھت اڑ گئی۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات  پر تسلسل سے حملے کیے جارہے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم بوکو حرام قبول کرتی آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram