نائجیریا میں بوکوحرام کے حملوں میں 6 فوجی ہلاک اور 12 زخمی

نائجیریا میں بوکوحرام کے حملوں میں 6 فوجی ہلاک اور 12 زخمی

نائجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں 6 نائجیرین فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں 6 نائجیرین فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ نائجیریا کے فوجی حکام کے مطابق بوکو حرام کے دو مختلف حملوں میں چھ فوجی مارے گئے ہیں۔ پہلے واقعے میں وہابی دہشت گردوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب فوجی گشت پر مامورتھے، اس حملے میں چار فوجی ہلاک اور جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ بھی اسی علاقے میں ہوا، جس میں دو فوجی مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں حملے شورش زدہ صوبے بورنو میں کیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram