نائجیریا میں ایک مسجد پر خودکش حملے میں کم سے کم 14 افراد جاں بحق

نائجیریا میں ایک مسجد پر خودکش حملے میں کم سے کم 14 افراد جاں بحق

نائجیریا میں ایک مسجد پر خودکش حملے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں ایک مسجد پر خودکش حملے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کیمرون کی سرحد سے متصل نائجریا کے قصبے گمبورو کی مسجد میں عین اس وقت خودکش حملہ ہوا جب لوگ نماز فجر کی تیاری کررہے تھے۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکے سے مسجد کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور مسجد میں موجود موذن کے علاوہ کوئی بھی شخص نہیں بچ سکا، ملبے سے اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور مزید کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کچھ دیر پہلے چار مشتبہ افراد کو دیکھا گیا تھا، علاقے کی نگرانی پر مامور افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلے، پیچھا کرنے پر ایک پکڑا گیا، 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے جب کہ ایک کو تلاش نہیں کیا جاسکا، خدشہ ہے کہ اسی نے مسجد پر خودکش حملہ کیا ہے۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram