مصر نے رفح سرحد کو عارضی طور پر کھول دیا

مصر نے رفح سرحد کو عارضی طور پر کھول دیا

مصر نے غزہ سے متصل طویل ترین سرحد کی واحد گزرگاہ رفح سرحد کو عارضی طور پر فلسطینیوں کے لیے کھول دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر نے غزہ سے متصل طویل ترین سرحد کی واحد گزرگاہ رفح سرحد کو عارضی طور پر فلسطینیوں کے لیے کھول دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مصری حکومت نے رفح گزرگاہ کو 4 روز کے لیے کھول دیا ہے جس کے بعد فلسطینیوں کی مصر میں آمدورفت شروع ہوگئی ہے، یہ دوسرا موقع ہے جب حماس نے غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا ہے، یکم نومبر کو حماس نے وسیع تر قومی مفاد کی پالیسی پر مصری توسط سے اپنی حریف الفتح سے صلح کرکے غزہ کا انتظامی کنٹرول فلسطینی حکام کے سپرد کیا تھا۔
غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ایک عہدے دار کے مطابق مصری حکومت نے رفح بارڈر کو انسانی بنیادوں پر صرف چار روز کے لیے کھولا ہے جس کے تحت صرف ان مریضوں کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کا علاج غزہ میں ممکن نہیں جب کہ مصری تعلیمی اداروں میں قانون کے مطابق طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مصر اور سعودی عرب در حقیقت امریکہ اور اسرائیل کے اتحادی ہیں جنھوں نے فلسطینیوں کا قافیہ حیات تنگ کررکھا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل فلسطینیوں پر دباؤ قائم کرنے کے لئے مصر اور سعودی عرب سے استفادہ کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram