مصری فضائیہ کی صحرائے سینا میں دھشتگردوں کے خلاف جامع کاروائی جاری

مصری فضائیہ کی صحرائے سینا میں دھشتگردوں کے خلاف جامع کاروائی جاری

مصری فضائیہ کی صحرائے سینا میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی جاری ہے جس میں شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی سینا میں جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے بعد مصری فوج نے شرپسند تکفیریوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد خفیہ  ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق مصر کی فضائیہ کے طیاروں نے سینا کی جامع مسجد حملے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور ’’دہشتگردوں ‘‘ کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری فوج کے ترجمان تمرالراضعی کا کہناتھا کہ طیاروں نے حملے میں استعمال ہونے والی کئی گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔یہی نہیں طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جہاں اسلحہ اور گولہ بارود رکھا گیا تھا۔

جامع مسجد میں ہونے والے خونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مصری صدر السیسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

واضح رہے مصر کے صحرائے سینا کے شہر عریش کے قریب ''بئرالعبد'' میں جامع مسجد الروضہ کے اندر دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے اور فائرنگ کرکے 235 افراد کو شہید جبکہ 125 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا ہے۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram