مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر محمد بدیع سمیت کم از کم 75 افراد کو موت کی سزا سنا دی

مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر محمد بدیع سمیت کم از کم 75 افراد کو موت کی سزا سنا دی

مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر محمد بدیع سمیت کم از کم 75 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر محمد بدیع سمیت کم از کم 75 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ ان ملزموں پر مصری دفتر استغاثہ نے سلامتی کے منافی اقدامات، قتل، اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے تھے۔ عدالت نے ایک فوٹو جرنلسٹ محمود ابو زید کو بھی موت کی سزا سنائی ہے۔ فوٹو جرنلسٹ 2013 سے جیل میں ہے۔ واضح رہے کہ ان افراد کو 5 سال قبل ایک دھرنے میں شریک ہونے کے بعد پرتشدد حالات پیدا کرنے کے الزامات کا سامنا تھا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram