صومالیہ میں قحط کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک

  • News Code : 815769
  • Source : express
Brief

صومالیہ میں شدید خشک سالی اور قحط کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں شدید خشک سالی اور قحط کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی کھائرے نے مرنے والے افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدید خشک سالی کے باعث لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے۔صومالیہ کی حکومت نے گزشتہ ماہ 28 فروری کو خشک سالی کو قومی آفت قرار دیا تھا، جس کے بعد پہلی بار حکومت نے سرکاری سطح پر خشک سالی کے باعث ہلاکتوں کی تصدیق کی۔اطلاعات کے مطابق خشک سالی کی قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم حسن علی کھائرے نے بتایا کہ قحط سے مرنے والے تمام افراد کا تعلق ملک کے جنوب مغربی علاقے سے ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق افریقہ کے اس خطے کے 50 لاکھ افراد کو مدد کی ضرورت ہے، جہاں شدید قحط کا اندیشہ موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram