صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں، 87 دہشتگرد ہلاک

صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں، 87 دہشتگرد ہلاک

صومالیہ کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کرکے 87 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشت گردوں نے فوجی کیمپ پر قبضہ کرلیا تھا جس پر فوج نے کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

قائم مقام وزیر اطلاعات عدن اسحاق علی نے سرکاری ٹیلی وژن پر بتایا کہ دہشتگرد گروہ الشباب نے فوجی کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

جس کے بعد فوج نے وہاں مزید فوجی دستے روانہ کردیے تھے۔

عدن اسحاق علی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں  6 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

الشباب کے ترجمان عبدی عزیز أبو موساب نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں نے کیمپ کو تباہ کر دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑائی زیادہ وقت کے لیے جاری نہیں رہی اور سرکاری فوجی کیمپ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ہم نے ان کے گولہ بارود کے ذخیرے پر قبضہ کر لیا۔ ان کے 27 فوجی مارے گئے۔

خیال رہے کہ الشباب صومالیہ کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا تختہ الٹ کر وہاں اپنے انداز کا اسلامی نظام نافذ کرنے کے تقریباً ایک عشرے سے عسکریت پسندی جاری رکھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram