شیخ الازہر نے امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا

شیخ الازہر نے امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا

شیخ الازہر نے قاہرہ میں امریکی نائب صدر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابان۔ روسیا الیوم کے مطابق، مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب نے 20 دسمبر کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر آنے والے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے لوگوں سے نہیں مل سکتے جو تاریخ کو مسخ اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی سفارت خانے کی طرف سے شیخ الازھر کو خطے کے دورے پر آنے والے امریکی نائب صدر سے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔

شیخ الازھر نے جوابا کہا ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے نہیں مل سکتے جو تاریخ کو مسخ اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں۔

شیخ الازھر نے فلسطینیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا: "انتفاضہ کو جاری رکھیں، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کبھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ الازھر فلسطینی مقدسات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور القدس کے دفاع کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی۔

شیخ الازھر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کے بارے میں کئے گئے متنازع فیصلے کے بعد پوری اسلامی دنیا میں امریکیوں سے نفرت پائی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram