شام دنیائے عرب کا دھڑکتا دل ہے اور یہ ملک سامراجی طاقتوں اور جارح ملکوں کا قبرستان بن جائے گا

شام دنیائے عرب کا دھڑکتا دل ہے اور یہ ملک سامراجی طاقتوں اور جارح ملکوں کا قبرستان بن جائے گا

مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر کے بیٹے عبدالحکیم ناصر نے شام کے صدر بشار اسد کے نام ایک مراسلے میں شام پر فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام دنیائے عرب کا دھڑکتا دل ہے اور یہ ملک سامراجی طاقتوں اور جارح ملکوں کا قبرستان بن جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر کے بیٹےعبدالحکیم ناصر نے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملے کو انّیس سو چھپّن میں مصر کے خلاف صیہونی حکومت، برطانیہ اور فرانس کی جارحیت جیسی ہی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مصر نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور شام نے اعلان کیا کہ وہ مصر کے ساتھ ہے اور پھر مصر سامراجیوں کا قبرستان بنا اور اب شام سامراجیوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گا۔انھوں نے کہا کہ نیا سامراج یہ سمجھتا ہے کہ وہ عرب ملکوں میں اپنے آلہ کاروں پر اپنے عزائم مسلط کر دے گا لیکن مصر اور جمال عبدالناصر کی سرزمین سے ہم اعلان کرتے ہیں قاہرہ، دمشق کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ جمال عبدالناصر مصر کے دوسرے صدر تھے جو انّیس سو چھپّن سے اپنی حیات کے آخری لمحے تک اقتدار میں رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram