زیمبابوے کے نئے صدر نے اہم وزارتیں فوج کے حوالے کردیں

زیمبابوے کے نئے صدر نے اہم وزارتیں فوج کے حوالے کردیں

زیمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا نے نئی کابینہ میں اعلیٰ فوجی افسران کو شامل کرکے انہیں اہم وزارتیں سونپ دی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق زیمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا نے نئی کابینہ میں اعلیٰ فوجی افسران کو شامل کرکے انہیں اہم وزارتیں سونپ دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد نئے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنی پہلی کابینہ تشکیل دے دی ہے جس میں فوجی افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نئے صدر نے فضائیہ کے ایئر مارشل پیرنس شیری کو وزیر زراعت مقرر کردیا جب کہ سابق صدر رابرٹ موگابے کا تختہ الٹنے کے بعد قوم سے خطاب کرنے والے فوجی جنرل سیبوسیسو کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا۔ سابق فوجیوں کی تنظیم کے سربراہ کرس متس وانگوا کو وزیر اطلاعات بنادیا گیا۔ اعلیٰ ملٹری افسران کو کابینہ میں شامل کرنے پر نئے صدر کو تنقید کا سامنا ہے اور مخالفین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کو اہم وزارتیں تفویض کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔نئے وزیر زراعت پیرنس شیری 1980 میں موگابے کے دور حکومت میں عام شہریوں کے قتل عام میں بھی ملوث تھے۔ زیمبابوے کی سیاست میں ملکی افواج کا کردار متنازع رہا ہے اور رابرٹ موگابے کے 37 سال تک برسراقتدار رہنے کی وجہ بھی فوج کی حمایت کو قرار دیا جارہا ہے۔ نئی کابینہ میں موگابے حکومت کے وزرا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ حکومت نے ان سابق فوجی افسران کو بھی کیبنٹ کا حصہ بنایا ہے جو ماضی میں سابق صدر موگابے کو سپورٹ کرتے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram