دہشت گردوں کے خلاف مصری صدر کی جانب سے شامی فوج کی حمایت کا اعلان

  • News Code : 815510
  • Source : urduirib
Brief

مصر کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں جرمن چانسلر انجلا مرکل سے بات چیت کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بحران شام کے سیاسی حل، اس ملک کی تعمیر نو اور ارضی سالمیت کی حمایت کیے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ حکومت، انتہا پسندی کے خاتمے کی غرض سے شامی فوج کے آپریشن اور تمام علاقوں کی واپسی کی حمایت کرتی ہے۔مصر کے صدر نے خطے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اور شفاف موقف اختیار کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادی، شام کے قانونی صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح دہشت گرد گروہوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کر رہے ہیں۔مصر کے حکام اس سے پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہیے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram