خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا

خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا

تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ راشد الغنوشی نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ راشد الغنوشی نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔ راشد الغنوشی نے کہا کہ خاشقجی کے مجرمانہ قتل سے ایک طرف میڈیا کی طاقت اور قدرت کا بھی پتہ چل گیا اور دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوگیا ہے کہ میڈیا کے ذریعہ سوئے ہوئے انسانی ضمیر کو بیدار اور مفاد پرست ظالموں کو رسوا کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل تیونس کی النہضہ تحریک نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاشقجی کا بہیمانہ قتل اسلامی اور بین الاقوامی اقدار کے منافی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram