جنوبی افریقہ کی شیعہ مسجد پر دھشتگردانہ حملہ، ۳ افراد شہید اور زخمی

جنوبی افریقہ کی شیعہ مسجد پر دھشتگردانہ حملہ، ۳ افراد شہید اور زخمی

جنوبی افریقہ کی ایک شیعہ مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک نمازی کو شہید جبکہ امام جمعہ و جماعت سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈربن کی مسجد امام حسین علیہ السلام پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کے نتیجے میں مسجد کے امام جمعہ و جماعت حجۃ الاسلام ’’علی یوسف‘‘، اور ایک نمازی شدت سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ محمد عباس اسوپ موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، حملہ آوروں نے چاقوں سے محمد عباس اسوپ کو ذبح کر ڈالا جبکہ مسجد کے امام اور ایک نمازی کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔
حملہ آوروں نے نمازیوں پر حملے کے بعد مسجد کے کتابخانے کو نذر آتش کر دیا اور اسے مکمل طور پر نابود کر دیا۔
حملہ آور دھشتگرد تین افراد تھے جو کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق مصر سے تھا۔
تاہم کسی شخص یا گروہ نے اس خونی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram