یورپی رہنماؤں کا ایرانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، جوہری معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ

  • News Code : 859932
  • Source : irna.ir
Brief

یورپی یونین کی خاتون رہنما اور جرمن وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی شفاف کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران اپنے وعدوں پر عمل کرتا رہے گا یورپی ممالک بھی اپنے عہد اور وعدوں پر قائم رہیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین کی خاتون رہنما اور جرمن وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی شفاف کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران اپنے وعدوں پر عمل کرتا رہے گا یورپی ممالک بھی اپنے عہد اور وعدوں پر قائم رہیں گے.

تفصیلات کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ 'فیڈریکا مغرینی' اور جرمن وزیر خارجہ 'زیگمار گابریئل' نے ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کے دوران جوہری معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

یورپی رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے کے تمام فریقین کو اس پر عمل درآمد کرنا ہوں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کے اقتصادی ثمرات سے مستفید ہونا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر مخلص ہے اور جب تک ایران اس کی پاسداری کرتا رہے گا تب تک یورپی یونین اپنے وعدوں پر قائم رہے گی.

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 15 اکتوبر کو تیسری بار یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا امریکہ، 2015 میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پاسداری کی تصدیق کرے گی یا نہیں.

تاہم ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ 15 اکتوبر کو ایران کی پاسداری کی تصدیق کرنے سے گریز کریں گے جس کے بعد امریکی کانگریس ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا قانون پاس کرے گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram