یمن کی دردناک صورتحال پر ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط

یمن کی دردناک صورتحال پر ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس کے نام ایک خط میں سعودی جارحیت کی وجہ سے یمن کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس کے نام ایک خط میں سعودی جارحیت کی وجہ سے یمن کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے اس خط میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کو 30 مہینے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اورعورتیں بھی شامل ہیں۔ سعودی جارحیت کی وجہ سے یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو گئیں اور ہسپتالوں، اسکولوں، فیکٹریوں، بجلی گھروں اور سڑکوں کو بری طرح نقصان پہنچا جس کی وجہ سے یمنی عوام اپنی بنیادی ترین ضرورتوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے محاصرے سے اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےعالمی اداروں سے کہا کہ وہ اس  یک طرفہ جنگ کو ختم کرانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔

محمد جواد ظریف نے اپنے اس خط میں کہا کہ ایران کا شروع دن سے یہ کہنا ہے کہ یمن کے بحران کا حل سیاسی طریقے اور مذاکرات نیز تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت سے ایک قومی حکومت کی تشکیل کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کو چاہیے کہ وہ یمن کے داخلی امور میں مداخلت نہ کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی ایماء پر مارچ دو ہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب ترین اسلامی ملک یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد اس ملک میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو بحال کرنا ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد شہید، زخمی اور لاکھوں بے گھر اور متاثر ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram