ہم خود ہی زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی امداد کی فراہمی کا انتظام کریں گے: ایرانی آرمی چیف

  • News Code : 866834
  • Source : irna.ir
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ موجودہ حساس صورتحال کی وجہ سے میں ذاتی طور پر زلزلے کے متاثریں کی امداد کی فراہمی کا انتظام کروں گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ موجودہ حساس صورتحال کی وجہ سے میں ذاتی طور پر زلزلے کے متاثریں کی امداد کی فراہمی کا انتظام کروں گا.

يہ بات ميجر جنرل 'سيد عبدالرحيم موسوي نے گزشتہ رات ايراني ٹي وي كے ساتھ انٹرويو ديتے ہوئے كہي.

انہوں نے اپنے بيان ميں اس زلزلے كے زخميوں اور سوگوار خاندانوں كے ساتھ ہمدردي اور تعزيت كا اظہار كيا.

انہوں نے كہا كہ گزشتہ اتوار ايراني صوبے كرمانشاہ ميں آنے والے زلزلے كے نتيجے ميں سرحدی علاقوں ميں واقع بہت سے فوجي مقامات بڑے پيمانے پر نقصان پہنچ گیا ہے اور بدقسمتي سے ملكي سپاہيوں كي ايك تعداد جان بحق ہوگئے.

جنرل موسوي نے اس واقعہ كے متاثرين كي سہوليات كي فراہمي كو ايراني فوج كي پہلي ترجيح قرار ديتے ہوئے جان بحق ہونے كے لواحقين كے مسائل كو حل كرنے كے ليے اپني مكمل آمادگي كا اظہار كيا.

ايران سميت عراق، متحدہ عرب امارات، تركي، سعودي عرب اور كويت بھي زلزلے كے شديد جھٹكے محسوس كئے گئے.

اب تك اس سانحے ميں ايران ميں 445 افراد جاں بحق اور 7156 سے زائد زخمي ہوئے ہيں.

...........

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram