ڈاکٹرعلی اکبرولایتی: یورپی ملکوں نے بھی امریکی خلاف ورزیوں کی تصدیق کردی

  • News Code : 837633
  • Source : ریڈیوتہران
Brief

ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی کے سینیئر رکن ڈاکٹرولایتی نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کا بھی کہنا ہے کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی کے سینیئر رکن ڈاکٹرعلی اکبرولایتی نے گفتگوکے دوران امریکا کے ذریعے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملکوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور یورپی ممالک ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں کسی قسم کا کوئی وقفہ نہیں آنے دیں گے - انہوں نے امریکی سینیٹ میں ایران مخالف پابندیوں کے تازہ بل کی منظوری کو ایٹمی معاہدے کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی قراردیا اور کہا کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت انجام پایاہے جب امریکا اور پانچ جمع ایک گروپ کے دیگر رکن ملکوں نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ ایسے ہر اقدام سے گریز کریں گے جس سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں مشکلات کھڑی ہوتی ہوں - امریکی سینیٹ پندرہ جون کو ایران مخالف تازہ پابندیوں کا ایک نیا بل پاس کیا ہے جس پر ایران نےشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا بھرپور جواب دے گا -

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram