چار نئے طیارے ایران پہنچ گئے + تصاویر

  • News Code : 830350
  • Source : sahartv
گزشتہ روز فرانس کے شہر تولوز میں ایران کی قومی ایئرلائن، ہما اور اے ٹی آر کمپنی کے اعلی حکام کی موجودگی میں نئے جہاز ایرانی حکام کے حوالے کردیئے گئےتھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے چار نئے مسافربردار طیارے بدھ کے روز فرانس سے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے خریدے جانے والے جدید اے ٹی آر جہاز میں 72 مسافروں کی گنجائش ہے.

گزشتہ سال صدرمملکت حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ایران ایئر نے ایئربس اور اے ٹی آر کمپنیوں کے ساتھ نئے جہازوں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے تھے.

ایران نے اے ٹی آر کمپنی کے ساتھ 20 جدید جہازوں کی خریداری پر معاہدہ کیا ہے جس میں سے چار طیارے آج ایران لائے گئے.

ایئربس اور اے ٹی آر جہازوں پر مشتمل آٹھ نئے مسافربردار طیارے رواں ایرانی سال کے آخر تک اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن (ہما) کو فراہم کئے جائیں گے.

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram