پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

  • News Code : 859772
  • Source : urdu.sahartv
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی زیادہ سے زیادہ توسیع پر زور دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاملات کے لئے سرحدی مارکٹیں قائم کی جانی چـاہئیں -
ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعلقات کی سطح اچھی ہے کہاکہ ایران دوطرفہ تعاون کو مختلف میدانوں میں فروغ دینا چـاہتا ہے-
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایرانی تاجر ایران کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت کرنا چاہتے ہیں - اور کوئٹہ زاہدان اور کوئٹہ مشہد کے درمیان ہوائی سروس کا قیام زائرین اور اسی طرح دونوں ملکوں کے تاجروں کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا کرسکتا ہے -
انہوں نے علاقے کی سیکورٹی کو اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ اب تک پاکستان میں اسّی ہزار افراد دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور پاکستانی فوج دونوں ملکوں کی سرحدوں پر امن برقرار رکھنے میں کوشاں ہے - اس سے پہلے راحیلہ حمید خان درانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی -

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram