ولایت فضائی مشقوں کے دوران نئے میزائل سسٹم کا تجربہ

ولایت فضائی مشقوں کے دوران نئے میزائل سسٹم کا تجربہ

ایرانی فضائیہ کی ولایت نامی مشترکہ مشقوں کے دوسرے روز شلمچہ میزائلوں اور طبس میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کی ولایت نامی مشترکہ مشقوں کے دوسرے دن زمین سے فضا میں مار کرنے والے شلمچہ نامی جدید میزائل فائر کئے گئے جو فضا میں جا کر اپنے نشانے پر لگے اور انہیں تباہ کیا-

دریں اثنا درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے طبس میزائلی سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا- یہ میزائل سسٹم سپاہ پاسداران کے ماہرین نے تیار کیا ہے-

ولایت فضائی مشقوں کے ترجمان سید محمود موسوی نے شلمچہ میزائل اور طبس میزائل سسٹم کے تجربات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے ان میزائلوں اور میزائل سسٹم کی تیاری سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ہمیں جدید ترین دفاعی ساز و سامان تیار کرنے میں کسی بھی طرح کی مشکل کا سامنا نہیں ہے اور اپنی سبھی دفاعی ضروریات کو اپنی داخلی توانائیوں پر بھروسہ کر کے پورا کر سکتے ہیں-

ولایت نامی فضائی مشقیں پیر سے ایران کے وسطی، شمالی اور مغربی علاقوں میں شروع ہوئی ہیں۔ یہ مشقیں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ہورہی ہیں جن میں سپاہ اور فوج کی فضائیہ اور اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ شامل ہیں-

........

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram