وزیر خارجہ: اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار علاقہ اور دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں

  • News Code : 818273
  • Source : mehrnews
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک عرب ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار علاقہ اور دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار علاقہ اور دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں کیں لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد بھی اسے عملی جامہ نہ پہنانے کے سلسلے میں بھی کافی تلاش و کوشش کی ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ اچھی طرح جانتا ہے کہ ایران کے خلاف اس کی اقتصادی پابندیاں ناکام ہوگئی ہیں اور ایران اپنے اصولوں پر قائم رہ کر ترقی کی سمت گامزن ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ترکی اہم ہمسایہ ملک ہے لیکن ترکی کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں پیشرفتہ ہتھیارقرار نہ دے اور دہشت گردوں کی مالی ، جنگی اور سیاسی حمایت ترک کردے کیونکہ اس سے خود ترکی کو ہی نقصان پہنچےگا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram