وزارت خارجہ کے ترجمان: دنیا کو مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی پالیسی کی ضرورت ہے

 وزارت خارجہ کے ترجمان: دنیا کو مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی پالیسی کی ضرورت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دنیا میں بڑھتی ہوئی نفرت اور دہشتگردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی پالیسی اور سوچ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل رات تہران میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر طرف انارکی پھیلا ہوا ہے اور بے گناہ افراد قتل کئے جا رہے ہیں ایسے میں ایک صدی قبل مہاتما گاندھی نے اپنے ملک کی آزادی کے لئے تشدد سے اجتناب کرتے ہوئے پر امن طریقے سے آزادی کی تحریک شروع کی تھی۔

اس تقریب میں ایران میں ہندوستان کے سفیر سورب کمار نے کہا کہ مہاتما گاندھی امن و آشتی اور صلح و عدم تشدد کا نمونہ تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے آزادی کی جدوجہد حضرت امام حسین علیہ اسلام سے سیکھی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram