وزارت خارجہ کے ترجمان: بعض علاقائی ممالک نے امت مسلمہ کے مشترکہ دشمن کو فراموش کردیا

وزارت خارجہ کے ترجمان: بعض علاقائی ممالک نے امت مسلمہ کے مشترکہ دشمن کو فراموش کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چار فریقی عرب کمیٹی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض علاقائی اور عرب ممالک نے امت اسلامی کے مشترکہ دشمن کو فراموش کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے چار فریقی عرب کمیٹی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض علاقائی اور عرب ممالک نے امت اسلامی کے مشترکہ دشمن کو فراموش کردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں منعقد ہونے والی 4 فریقی کمیٹی کے ایران کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے رد کردیا ۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ دشمن کو فراموش کرکے اسلامی ممالک میں اختلاف اور دہشت گردی پھیلانے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے اور اس سلسلے میں ان کا امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون آشکارا طور پر جاری ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram