نائب صدر کا بغداد میں سرکاری طور پر استقبال

نائب صدر کا بغداد میں سرکاری طور پر استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری ایک اعلی وفد کے ہمراہعراق کے تین روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری ایک اعلی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ان کا باضابطہ اور والہانہ استقبال کیا۔
ایران کے نائب صدرعراق کے تین روزہ دورے کے دوران عراق کے صدر فواد معصوم ، وزير اعظم حیدر العبادی اور دیگر اعلی عراقی حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر زراعت حجتی اور سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر اس سفر میں نائب صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔ ایران کے نائب صدر اور عراق کے وزير اعظم کی باہمی ملاقات کے ساتھ دونوں ممالک کے وزراء بھی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram