وزیر خارجہ

مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بہتر امریکہ کو کجھ نہیں مل سکتا/ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا

مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بہتر امریکہ کو کجھ نہیں مل سکتا/ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے صبر و تحمل کی بھی ایک حد ہے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بہتر امریکہ کو کجھ نہیں مل سکتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی دباؤ کے مقابلے میں یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت بڑا مشکل کام ہے کیونکہ امریکہ کا عالمی مالی نظام میں بڑا وسیع کردار ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اپنے تمام حریفوں پر اقتصادی دباؤ برقرار کرکے انھیں کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کرتارہتا ہے۔

وزیر خارجہ ظریف نے کہا کہ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں فرانس کے صدر میکرون، برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے اور دیگر یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے صبر و تحمل کی بھی ایک حد ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں بلکہ چند جانبہ معاہدہ ہے جس کی سکیورٹی کونسل نے مستقل قرارداد کے ذریعہ توثیق اور تائيد کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram