علی لاریجانی: لبنانی عوام نے پارلیمانی انتخابات میں امریکی اتحادیوں کے منصوبوں کو رد کردیا

علی لاریجانی:  لبنانی عوام نے پارلیمانی انتخابات میں امریکی اتحادیوں کے منصوبوں کو رد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور اس کے اتحاد کی کامیابی پر سید حسن نصر اللہ ، لبنان کے صدر میشل عون ، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور لبنانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام نے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم مثلث کے ناپاک منصوبوں کو رد کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور اس کے اتحاد کی کامیابی پر سید حسن نصر اللہ ، لبنان کے صدر میشل عون ، پرالیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور لبنانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام نے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم مثلث کے ناپاک منصوبوں کو رد کردیا ہے

لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے لبنانی انتخابات میں مداخلت کے سلسلے میں مال و زر اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ بہت زيادہ پروپیگنڈء کیا ۔ لیکن لبنانی عوام نے ان کے تمام ناپاک عزائم کو اپنے ووٹ کے ذریعہ ناکام بنادیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اس وقت علاقہ میں دو اہم تحریکیں جاری ہیں ایک غیر جمہوری تحریک ہے جس کی سربراہی عرب ڈکٹیٹر حکام کررہے ہیں جنھیں امریکہ کی حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے اور دوسری تحریک جمہوریت پر منبی ہے جس کی طاقت عوام کے ہاتھ میں ہے اور جس کا اہم نمونہ لبنانی کے پارلیمانی انتخابات ، تیونس میں شہری کونسلوں کے انتخابات اور عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات ہیں۔ لاریجانی نے کہا کہ امریکہ خطے میں غیر جمہوری اور ڈکٹیٹر حکام کی حمایت کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے۔

لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخآطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ڈکٹیر حکام نے وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی لیکن لبنانی عوام نے ان کے شوم منصوبوں کو رد کردیا ہے۔لاریجانی نے کہا کہ ایٹمی معاملے میں بھی امریکی صدر کو ایران کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram