عالمی عدالت کا فیصلہ ایران کی کامیابی اور امریکہ کی شکست کا مظہر: صدر حسن روحانی

عالمی عدالت کا فیصلہ ایران کی کامیابی اور امریکہ کی شکست کا مظہر: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہیگ میں عالمی عدالت کے ایران کے حق میں فیصلے کو ایرانی قوم کی فتح اور امریکہ کی شکست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے واضح کیا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہیگ میں عالمی عدالت کے ایران کے حق میں فیصلے کو ایرانی قوم کی فتح اور امریکہ کی شکست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے واضح کیا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں۔

صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو اپنی حکومت کا اہم فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ امریکہ کو دنیا میں الگ تھلگ کردیا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ آج ایران کا عالمی برادری کے ساتھ گہرا تعاون جاری ہے۔ ایران نے عالمی عدالت میں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے خلاف شکایت دائر کی اور عالمی عدالت نے فیصلے میں ایران کے مؤقف اور حق کی تائيد کرتے ہوئے امریکہ کی ظالمانہ اور معاندانہ پالیسیوں کے خلاف فیصلہ صادر کیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram