عالمی سطح پر آج کوئی بھی ملک امریکہ کی غلط پالیسیوں پر چلنے کے لئے تیار نہیں: نائب وزير خارجہ

عالمی سطح پر آج کوئی بھی ملک امریکہ کی غلط پالیسیوں پر چلنے کے لئے تیار نہیں: نائب وزير خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں ایران اورگروپ 1+4 نے اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں ایران اورگروپ 1+4 نے اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے اجلاس میں عالمی سطح پر امریکہ کی تنہائی نمایاں تھی ۔
عراقچی نے کہا کہ عالمی سطح پر آج کوئی بھی ملک امریکہ کی غلط پالیسیوں پر چلنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کے وزراء خآرجہ نے اس اجلاس میں باہمی اقتصادی معاملات میں ڈآلر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔ عباس عراقچی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے رکن مالک کے وزراء خارجہ کے اختتامی اعلامیہ کو مضبوط اور قوی قراردیتے ہوئے کہا کہ ویانا اجلاس میں گروپ 1+4 کے وزراء خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ اور اس پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram