ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ:

عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ یمن کی جنگ ختم کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے

عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ یمن کی جنگ ختم کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو ظالمانہ قراردیا اور کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ یمن کی جنگ ختم کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو ظالمانہ قراردیا اور کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ یمن کی جنگ ختم کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے ویانا میں آسٹریا کے سابق صدر ہائینس فیشر سے ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں یمن کی انتہائی ابتر انسانی صورتحال پر مغربی ملکوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کے اور ایران پر دوبارہ اورنئی پابندیاں عائد کرنےکے ٹرمپ کے فیصلے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ تہران ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کررہا ہے اور امریکا نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

آسٹریا کے سابق صدر ہائینس فیشر نے بھی علاقے اور خاص طور پر یمن کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ اس ملک کے عوام کی تباہی و بربادی کا باعث بنی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس جنگ کو ختم کرانے کے لئے مواقع تلاش کئے جائیں۔

آسٹریا کے سابق صدر نے ایران مخالف امریکا کی نئی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت پابندیوں سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی یورپین فورم کے بائیسویں اجلاس میں شرکت کے لئے آسٹریا کے دورے پر ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram