صہیونی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائیوں کی کوئی اہمیت نہیں: ڈاکٹر ولایتی

صہیونی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائیوں کی کوئی اہمیت نہیں: ڈاکٹر ولایتی

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔

اس ملاقات اور صیہونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائیوں کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے غیرمنطقی مؤقف اور ہرزہ سرائیوں کو کوئی بھی اہمیت نہیں دیتا۔

علی اکبر ولایتی نے ایران - روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر بھی مشترکہ تعاون میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی ماسکو کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی قیادت کو رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے اہم پیغامات دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram