صہیونی ریاست داعش کے بعد خود شام پر مسلط ہونا چاہتی ہے: امیر عبد اللہیان

صہیونی ریاست داعش کے بعد خود شام پر مسلط ہونا چاہتی ہے: امیر عبد اللہیان

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست داعش کے بعد خود شام پر مسلط ہونے کی کوشش میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ڈاکٹر امیر عبد اللٰہیان نے تہران میں فلسطین کے سفیر “صلاح الزواوی” کے ساتھ ہوئی ملاقات میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران مسئلہ فلسطین اور مزاحمتی محاذ کے تئیں اپنی حمایت اور صہیونی ریاست جو علاقے کے تمام ممالک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے، کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا: مزاحمت اور فلسطین کی تاریخی سرزمین کے تمام اصلی ساکنین چاہے وہ عیسائی ہوں، مسلمان ہوں یا یہودی ہوں کے درمیان ریفرینڈم، اس مسئلے کے حل کے لیے دو بنیادی راستے ہیں۔
فلسطین کی حمایت پر بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل نے آخر میں کہا: صہیونی ریاست کوشش کر رہی ہے کہ شام پر داعش کے بعد اپنا تسلط قائم کرے، لیکن مزاحمتی محاذ اور شام میں ایرانی مشیر شامی عہدیداروں کے ہمراہ دھشتگردی کے مقابلے کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور شام کے عوام اجازت نہیں دیں گے یہ ملک ایک بار پھر صہیونی دھشتگردوں کا کھلاڑا بن جائے۔
قدس کو اسرائیل کا پایتخت قرار دینا ڈونلڈ ٹرمپ کی جہالت ہے
اس ملاقات میں فلسطین کے سفیر “صلاح الزواوی” نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے کہا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی صہیونیزم کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں حالانکہ فلسطین کے عوام اور رہنما اس منصوبے کے مخالف ہیں۔
انہوں نے کہا: سرزمین فلسطین میں صہیونی ریاست کا وجود مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کے پروپیگنڈوں کا نتیجہ ہے اور صہیونیوں کے منصوبے صرف فلسطین میں منحصر نہیں رہیں گے۔ لیکوڈ پارٹی نیتن یاہو کی سربراہی میں پورے عالم اسلام پر تسلط حاصل کرنا چاہتی ہے۔
فلسطین کے سفیر برائے ایران نے امریکی صدر کی جانب سے قدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے کے منصوبے کو جہالت اور حماقت پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ وہ قدس کی تاریخ اور اسلام میں اس کے مقام سے ناآشنا ہیں اور ان کا یہ اقدام تل ابیب کے لیے سخت منفی نتائج کا حامل ہو گا۔
انہوں نے قدس کی غاصب ریاست اور امریکہ کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے میں علاقے کے بعض ممالک کے کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا: امریکہ نے ان ممالک پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ علاقے میں ٹرمپ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اس کی معاونت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram