صحافت کا دن صحافی برادری کو مبارک

صحافت کا دن صحافی برادری کو مبارک

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر نے دشمنوں کی جانب سے خبری ادبیات کے پیکیج کو تخریب کارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے تخریبی اقدامات میں نہ آتے ہوئے خبر کے صحیح اور درست ہونے کے لئے خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر عبدالعلی علی عسگری نے صحافت کے دن کی مناسبت سے تہران میں منعقد ہونے والے سیمینارمیں آج کی دنیا میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے میں دشمن کی جانب سے من گھڑت خبر بنانے سے بخوبی واقف ہے اور اس کا مقابلہ کر رہا ہے کہ جس سے اس شعبے میں صحیح اور درست خبر بنانے والے صحافی نکھر کر سامنے آتے ہیں۔

عبدالعلی علی عسگری نے ایرانی قوم کو مایوس کرنے اور ان کے مستقبل کو مبہم پیش کرنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے فارسی زبان میں 290 چینل شروع کر رکھے ہیں جن کےذریعے وہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ اینٹرنٹ اور سوشل میڈیا کی اہمیت سے واقف ہے اس لئے اس نے اب تک دوسرے ملکوں کو اس میں شریک نہیں کیا ہے اس لئے کہ امریکہ اسے اپنے مفادات کے حصول کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

ایران میں 17 مرداد یعنی 8 اگست کو صحافت کا عالمی دن منایا جاتاہے۔

سحر عالمی نیٹ ورک صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے صحافی برادری کو صحیح اور مستند خبر کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتاہے۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram